Brailvi Books

اسلاف کا اندازِ تجارت
1 - 67
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْن ط
اَمَّا بَعْدُ! فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ط بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمط

اسلاف کا اندازِ تجارت (1) 
دُرود شریف کی فضیلت
رسولِ پاک،صاحبِ لولاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کافرمانِ عظمت نشان ہے: جس نے دن اوررات میں میری طرف شوق ومحبت کی وجہ سے تین تین مرتبہ درودِ پاک پڑھااللہ عَزَّوَجَلَّ پرحق ہے کہ وہ اُس کے اُس دن اور رات کے گُناہ بخش دے۔(2) 
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!	صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
دورِ اسلاف اور طرزِ تجارت
منقول ہے کہ ایک بُزرگ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ جو ’’واسط‘‘(3)کے مقام پر
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…مبلغِ دعوتِ اسلامی و نگرانِ مرکزی مجلسِ شورٰی حضرت مولانا حاجی ابو حامد محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ الْعَالِی نے ۱۳ جمادی الثانی۱۴۳۰ ہجری بمطابق 7 جون 2009 عیسوی بروزاتوار عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں’’معاشی بحران اور اس کا حل‘‘کے نام سے بیان فرمایا۔مگر بعد میں انہی کی تجویز پرضروری ترمیم واضافےکےبعد”اسلاف کا اندازِ تجارت“کے نام سے 9 رمضانُ المبارک ۱۴۳۵ ہجری بمطابق8 جولائی2014 عیسوی کو تحریری صورت میں پیش کیا جارہا ہے۔ (شعبہ رسائلِ دعوتِ اسلامی مجلس المدینۃ العلمیۃ)
2…الترغیب والترھیب،۲/۳۲۸،حدیث:۲۳
3…عراق کے مشرقی حصے میں واقع ایک شہر۔